کاتب وحی ؛حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ

الجواب  

                سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی تھے اور احادیث مبارکہ میں بھی اس کا ذکر ہے ۔ مسند احمد میں حدیث ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمروبنالعاص سے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ: اذھب فادعلی معاویۃ ،وکان کاتبہ ترجمہ : جاؤ میرے لئے معاویہ کو بلاؤ اور وہ آپ ﷺکے کاتب تھے ۔اور اسی طرح صحیح مسلم کی حدیث ہے کہ  حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابو سفیان نے نبی کریمﷺ کے سامنے چند گزارشات پیش کیں ،ان میں سے ایک یہ تھی ومعاویۃ تجعلہ کاتبا بین یدیک قال: نعمکہ حضرت معاویہ کو اپنا کاتب بنا لیجیے تو آپ ﷺنے فرمایا : ٹھیک ہے ۔

وفی الصحیح المسلم ،ج: 2 ،ص: 303 : ط، قدیمی

حدثنی ابن عباس قال کان المسلمون لاینظرون الی ابی سفیان ولایقاعدونہ فقال النبی ﷺ یانبی اللہ  ثلاث اعطنیھن قال نعم ،قال احسن العرب واجملہ ام حبیبۃ بنت ابی سفیان ازوجکھا قال نعم ، قال ومعاوییۃ تجعلہ کاتبا بین یدیک قال نعم الخ

ابوداؤد ،ج: 1 ،ص: 237 ،ط:حقانیہ

حدثنا سھل بن الحنظلیۃ قال قدم رسول اللہ ﷺ عیینۃ بن حصن والاقرع بن حابس فسالاہ فامر لھمابما سالاہ وامر معاویۃ فکتب لھما بماسالاہ   الخ

متعلقہ فتاویٰ