الجواب حامد أو مصلياً

وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم 2026 ” اپنا گھر پروگرام کی تمویل سودی اور غیر سودی دونوں طرح کے مالیاتی اداروں ( اسلامی و کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنیوں ) کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے، اور سودی ادارے اس اسکیم کے لئے قرض فراہم کرتے ہیں ، جبکہ غیر سودی ادارے جائز اور شرعی طریقہ ہائے تمویل مثلاً شرکت متناقصہ وغیرہ کے تحت یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ لہذا مذکورہ حکومتی اسکیم’ اپنا گھر پروگرام حاصل کرنے کا شرعی حکم یہ ہے کہ اس کی تمویل اگر کسی سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ حاصل کی جائے تو یہ شرعاً جائز نہیں، کیونکہ سودی مالیاتی ادارے یہ تمویل سودی قرضہ دے کر فراہم کرتے ہیں ، اور سودی قرض کا معاملہ شرعاً جائز نہیں ۔

البتہ اگر یہ اسکیم کسی غیر سودی مالیاتی ادارے سے حاصل کی جائے، جبکہ وہ مالیاتی ادارہ مستند اور قابل اعتماد علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اور جائز طریقہ ہائے تمویل کو اختیار کر کے یہ سہولت فراہم کر رہا ہو ، اور ان علمائے کرام کو اس ادارے کے معاملات کی شرعی حیثیت کے بارے میں اطمینان ہو ، اور آپ کو بھی ان علمائے کرام کے علم ، فہم اور تقوی پر اعتماد ہوتو ایسے غیر سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ مذکورہ حکومتی اسکیم کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ فتاویٰ