یوم استاذ کے موقع پر💜💜♥️♥️

میں کیسے بھول جاوں ؟
ایک بہترین استاذ کو جس نے زندگی کے ہر لمحے کچھ نہ کچھ سکھایا ،

بالفاظ دیگر۔۔۔۔انگلی پکڑ کے چلنا تو سکھایا ہی ، نعمت بالائے نعمت یہ کہ زندگی کے راستوں کے اتار چڑھاو ، نشیب و فراز اور ہر خطرناک موقع کو بھی خود ہاتھ پکڑ کے سر کرنا سکھایا ،

بیٹا ہونا سعادت تو ہے ہی ، شاگرد ہونے کی چس بھی الگ ہی ہے ، بیٹوں کے لیے مینٹور ہیں ۔۔تو شاگردوں کے لیے سپہ سالار ہیں ،

کیا لکھوں ؟ کیسے لکھوں ؟ الفاظ ہیں کہ ساتھ دیتے ہی نہیں ، صرف پینسٹھ سالہ زندگی میں اس امت کو وہ کچھ دے چکے ہیں اور ہنوز دے رہے ہیں ماشاء اللہ ۔۔۔کہ جس کا احاطہ۔۔۔۔ دیکھتی آنکھوں ، سنتے کانوں ، گنتی زبانوں ، شمار کرتی انگلیوں اور احاطہ کرتے دماغوں کی بس سے بھی باہر ہے ۔

Title

Subtitle

حضرت استاذ صاحب ہماری صدی ، جنریشن اور اس خطہ کی وہ ہستی ہیں جو بمشکل ہی لوگوں کو اپنی زندگیوں میں نصیب ہوا کرتی ہیں ،گزرے ہوئے لوگوں سے پوچھ لیا جائے تو وہ ایسی ہستی کی تمنا کریں ، آنے والوں کو سن لیا جائے تو وہ ایسی ہستی کو پانے کی جستجو کرتے نظر آئیں۔

لیکن ہم ہیں کہ قدر کرنے اور ان کو سننے سمجھنے سے ہی قاصر ہیں ۔۔۔!؟ یا للعجب 😭

علماء کرام ، بزرگان دین کی قدر کریں ، ہماری جنریشن کو اللہ کی طرف سے دیا جانے والا ہر عالم سونے کی چڑیا ہے ان کی قدر کریں اور ابھی کریں ، جو گزر گئے ان کا ثانی نہیں آ سکتا اور جو آئے نہیں ان کے آپ مکلف نہیں ہیں ، پس جو میسر ہیں انہیں کو غنیمت جانیں ،

یوم استاذ کے موقع پر💜💜♥️♥️

سوشل میڈیا کی چکا چوند ، لائیکس اور ویوز کی بہتی گنگا میں اپنے بڑوں ، بزرگوں ، امت کے غم خواروں اور اللہ والوں کی بے قدری کرنے کے ہم متحمل نہیں ہیں ،اپنے چھوٹوں اور آنے والوں کے لیے اچھی مثال قائم کریں ۔

اللہ تعالی حضرت والد صاحب دامت برکاتہم سمیت میرے تمام اساتذہ کرام کو صحت و عافیت و سلامتی والی لمبی اور نافع زندگیا عطاء فرمائیں اور ہم سب کو خوب قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔۔۔۔۔ آمین

گزارش #درد_دل #یوم_استاذ #

متعلقہ فتاویٰ