جشن آزادی منانے کا حکم
14 اگست کو جشن آزادی منانے کا کیا حکم ہے؟
الجواب
؍14اگست کو جو جشن منایا جاتا ہے، وہ کوئی مذہبی عمل نہیں ہے،نہ ہی اس میں ثواب کی نیت کی جاتی ہے کہ اس پر بدعت کا حکم لگایا جائے،بلکہ یہ تو اپنی تاریخ دہرانے اور اجتماعی مفادات کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ترغیب کا ذریعہ ہے۔لہٰذا اگرکوئی ان مقاصد کے تحت اس دن شریعت کے حدود کی رعایت کرتے ہوئےتقریب منعقد کرے اس میں حرج نہیں۔
حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا محمد بن جعفر، قال: أخبرني حميد، أنه سمع أنسا رضي الله عنه، يقول: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قدم من سفر، فأبصر درجات المدينة، أوضع ناقته ، وإن كانت دابة حركها»، قال أبو عبد الله: زاد الحارث بن عمير، عن حميد: حركها من حبها.(صحيح البخاري :3/ 7)
وفي الحديث دلالة على فضل المدينة وعلى مشروعية حب الوطن والحنين إليه.
(فتح الباري لابن حجر :3/ 621)
فتویٰ نمبر:102
