📢 *علمائے کرام و ائمۂ مساجد کی خدمت میں اہم گزارش

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!محترم علمائے کرام اور ائمۂ مساجد کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع قریب ہے۔ اس موقع پر کل جمعہ کے بیان میں اس اہم دینی اجتماع کی طرف عوام کو متوجہ فرمائیں، دعوت اور شرکت کی ترغیب دیں اور اپنے خطبات و دعاؤں میں امتِ مسلمہ کی اصلاح، ہدایت، اتحاد اور دین پر استقامت کے لیے خصوصی دعا ضرور فرمائیں۔*اجتماع کی چند اہم برکات و فوائد*:

▪ اکابر علمائے کرام کے بیانات سے ایمان کی تازگی، اعمال کی اصلاح اور دینی زندگی سنوارنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے

▪ ذکر و تلاوت، نمازوں کے اہتمام، توبہ و استغفار اور دعاؤں کے لیے ایک سازگار ماحول میسر آتا ہے۔

▪ دین سیکھنے، اس پر عمل کرنے اور اپنی زندگی کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی فکر نصیب ہوتی ہے۔

▪ اپنی ذات، اہل و عیال اور پوری امتِ مسلمہ کی اصلاح و ہدایت کی فکر پیدا ہوتی ہے۔

▪ دین کی دعوت کے لیے وقت، مال اور صلاحیتیں صرف کرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔

علمائے کرام و ائمۂ مساجد کی خدمت میں اہم گزارش

▪ مختلف علاقوں کے مسلمانوں کو باہمی اخوت، اتحاد اور دینی خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ جمع ہونے کا موقع ملتا ہے۔لہٰذا تمام احباب کو چاہیے کہ وہ اپنی دینی و دنیوی مصروفیات میں مناسب ترتیب پیدا کرکے اجتماع میں شرکت کی کوشش کریں، اپنے متعلقین کو بھی ترغیب دیں اور اس موقع کو اپنی اصلاح و تربیت کا ذریعہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، ہدایت و اصلاح اور رجوع الی اللہ کا ذریعہ بنائے اور ہمیں دین کی صحیح سمجھ، اخلاص اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

متعلقہ فتاویٰ